جے کے بینک کوشمالی زون میںPMEGP کے تحت بہتر کارکردگی پر ٹاپ بینکر ایوارڈ

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍پرائم منسٹرس ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (PMEGP)کی عمل آوری میںشمالی زون میں سب سے بہتر اور اعلیٰ کارکردگی کے عوض جموں وکشمیر بینک کومرکزی سرکار کی جانب سے کل ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں ٹاپ بنکرس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز کل بینک کو اُس وقت دیا گیا جب نارتھ زون بنکرس ریویو میٹنگ کا انعقاد انڈسٹرئل ڈیولپمنٹ KVICگاندھی درشن نئی دہلی میں ہوا۔ جموں و کشمیر بینک کیلئے یہ گرانقدر ایوارڈ چیئرمین کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن شری ونے کمار سکسیناکے ہاتھوں جے کے بینک پریزیڈ نٹ سنیل کمار گپتا کو دیا گیا۔ جے کے بینک کو یہ اول نمبر اعزاز مالی سال 2018-19کیلئے شمالی زون میں PMEGP جیسی مرکزی سرکار کی ایک اہم اسکیم میںباقی سبھی بینکوں سے بہتر کارکردگی دکھانے پر دیا گیا جس فہرست میںپنجاب نیشنل بینک دوسرے ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا تیسرے اور بینک آف بروڈا چوتھے نمبر میں ہے۔ مالی برس 2018-19کے دوران جے اینڈ کے بینک نے 5886پروجیکٹ در دست لئے ہیں اور تین سو بیالیس کروڑ (Rs342cr)روپے کے قرضے واگزار کئے ہیںجن کیلئے سرکار نے 120.34کروڑ روپے کی مارجن مَنی فراہم کی ہے ۔اسکے علاوہ KVIB, KVIC اورDICزمروں میںبینک کی بہتر کار کردگی کو سراہا گیا ہے۔جے کے بینک چیئرمین اور سر پرست اعلیٰ راجیش کمار چھبر نے اس ایوارڈ کوملازمین اور منیجمنٹ کی محنت اور ریاستی سرکار کی رہنمائی کا نتیجہ بتایا ۔ انہوں نے یہ اول نمبر اعزاز پانے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جے اینڈ کے بینک سرکار کی ساری سپانسرڈ اسکیموں کی طرف خاص دھیان دے رہا ہے جن میں عام لوگوں کی فلاح و بہبود شامل ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ یہ اعزاز ہماری کاوشوں کی حوصلہ افزائی ہے اور ہم آئندہ بھی ان اسکیموں کو عوام تک پہنچانے میں ا پنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا