شمالی کوریا کی سرگرمیوں پر نظر:ٹرمپ

0
0

واشنگٹن؍؍ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائلوں کے تجربہ کو دوبارہ شروع کرنے کی خبروں پر امریکہ نظر بنائے ہوئے ہے ،اور اگر ایسا ہوا تو وہ انتہائی مایوس ہوں گے ۔ مسٹر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا‘‘ہم قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو مجھے بہت مایوسی ہوگی۔ ہم شمالی کوریا کی سرگرمیوں کو احتیاط سے پرکھ رہے ہیں’’۔شمالی کوریا اکیڈمی آف نیشنل ڈیفنس سائنس نے دراصل سات دسمبر کو اعلان کیا تھاکہ اس نے ایک ہی جگہ پر ایک میزائل کا تجربہ کرنے کے بعد دوبارہ سوھے سیٹلائٹ لانچنگ گراؤنڈ پر ایک میزائل تجربہ کیا تھا۔دوبارہ شروع کئے جا رہے میزائل کے ٹسٹ سے کوریا اور امریکہ کے درمیان جوہری تنسیخ کو لے کر جاری مذاکرات پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے ۔ غور طلب ہے کہ سال 2018 کے بعد سے امریکہ اور شمالی کوریا نے دو سربراہی اجلاس منعقد کئے ہیں اور جوہری تنسیخ معاہدے پر پہنچنے کے لئے دونوں ممالک نے تعلقات کو خوشگوار کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا