لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ایگزیکٹیو آفیسر سٹیٹ حج کمیٹی جموں وکشمیر وادی سے تعلق رکھنے والے حج 2020ء کے عازمین کو اطلاع دیتے ہیں کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر کی طرف سے کور نمبر جاری کرنے کا سلسلہ 18 ؍ دسمبر 2019ء سے شروع ہوگا۔تاہم سری نگر ضلع کے عازمین یہ کور نمبر حج ہاوس بمنہ سری نگر سے حاصل کرسکتے ہیں۔خواہشمند عازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ کور سلپوں کا بغور جائزہ لیں اور کوئی بھی غلطی ہونے کی صورت میں 22؍ دسمبر 2019ء تک حج کمیٹی کے پاس درج کرائیں۔عازمین سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ کور سلپ حاصل کرنے کے وقت پاسپورٹ نمبر ساتھ رکھیںجس کے عوض ہی کور سلپ اُنہیں جاری کئے جائیں گے۔