لائن آف کنٹرول پر ہندوپاک افواج کے درمیان پھر تناؤ کی صورتحال برقرار

0
0

لوگوں میں خوف دو ہشت پھیل جانے کے علاوہ انہیں کافی مشکلات کا سامنا
ناظم علی خان

مینڈھر؍؍پاکستانی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پونچھ میںگزشتہ دنوں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر لائن آف کنٹرول پر ہندوپاک افواج کے درمیان پھر تناؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ جس پر فوجی زرائع نے بتا یاکہ پا کستان دراندازوں کو بھارت میں دھکیلنے کیلئے ہی بار بار فائرنگ کی جارہا ہے ۔دریں اثنا لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج کو الرٹ کردیا گیا ہے اور پاکستان کی فائرنگ کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ فوج کو تیار رہنے کی ہدایات بھی دی گئی ہے۔ فوجی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دنوںپونچھ کے کئی سیکٹرو ں میںپا کستا نی افو اج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ، جس دوران پا کستانی افو اج نے توپ کا استعمال کر تے ہوئے زیا دہ تر رہا ئشی علاقو ں کا نشانہ بنا یا ہے ۔اعلیٰ فوجی حکام نے بتایا کہ پاکستان جس طرح بار بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا ہے وہ دراصل اس لئے کی جارہی ہے کہ تربیت یافتہ دراندازوں کو بھارتی علاقے میں داخل کیا جائے ۔ان فوجی حکام نے بتایا کہ دراندازوں کو اس پار دھکیلنے کیلئے ہی پاکستانی آرمی وقفے وقفے سے سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہی ہے تاکہ اس کی آڑ میں ایل او سی کے پار سے ملی ٹنٹوں اس پار آنے میں کامیاب ہوں ۔فو جی زرائع نے بتا یا کہ پونچھ سیکٹر میں گذشتہ روز پاک فوج کی طرف سے شدید فائرنگ کے مدنظر لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور فوج سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دیں اور دراندازوں کی اس پار آنے کی کسی کوشش کو پوری طاقت سے ناکام بنائیں ۔لائن آف کنٹرول پر گزشتہ کئی دنوں سے جاری تنائو کی صورتحال کے نتیجے میں لوگوں میں خوف دو ہشت پھیل جانے کے علاوہ انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ لوگوں نے مطالبہ کیا کہ وہ اب گولہ باری سے تنگ ہو گئے ہیں اور انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ یا ہند پاک کے مابین بات چیت کا سلسلہ شروع ہو یا دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی شروع کی جائے تاکہ انہیں پریشانیوں سے سامنا نہ ہو۔ سر حدی ضلع پونچھ کے سوجیاں، گلپور، شاہپور، بلنوئی ، منکوٹ اور بالاکوٹ کے لو گو ں نے ہند پا ک حکمتو ں سے اپیل کی ہے کہ گو لہ با ری سے کسی بھی مسلے کا حل نہیں ہو گا ۔ کیو نکہ گو لہ با ری سے تبا ئی اور بر با دی ہی ہو تی ہے ۔ انہو ں نے دونو ں ممالک کے حکمرانو ں سے اپیل کی ہے کہ وہ با ت چیت کا سلسلہ شروع کر یں اور گو لہ با ری کو بند کر یں ۔ کیو نکہ آئے زور بے گناہ لو گو ں کو خو ن بہہ رہا ہے ۔ اور گو لہ با ری کی زد میں آنے سے کئی افراد ہلاک ہو ئے ہیں اور درجنو ں افراد زخمی ہوئے ہیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا