کولکتہ؍؍مغربی بنگال میں ایک طرف شہریت ترمیمی قانون (سي اے اے ) کے خلااف بھڑکے تشدد کے درمیان بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ریاست میں نظم و نسق ے حالات سے آگاہ کرنے کے اشارہ دیئے ہیں۔مسٹر مودی جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے لئے انتخابی مہم کے لئے جاتے وقت مغربی بنگال کے ضلع بردوان کے انڈال ہوائی اڈے پر تھوڑی دیر کے لئے رکیں گے ۔ اسی دوران بی جے پی کا ایک وفد مسٹر مودی سے ملاقات کر کے ان سے ریاست کی خراب لااینڈ آرڈرکی بابت آگاہ کرائے گا۔پارٹی کے سینئر لیڈر راہل سنہا نے کہا کہ اگر صورتحال اسی طرح برقرارہا تو بی جے پی بنگال میں صدر راج لگانے کا مطالبہ کرے گی۔انہوں نے الزام لگایا کہ بنگلہ دیش سے دراندازی کرنے والے ریاست میں تمام قسم کی پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔دریں اثنا، اتوار کی صبح بھی سي اے اے کے خلاف تشدد واحتجاج جاری ہیں۔ مظاہرین نے ریاست کے مختلف حصوں میں ٹائر جلا کر سڑک جام کر نے کی اطلاعات ہیں۔مظاہرین نے شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ اور ریاست کے دیگر حصوں میں سڑکوں کو بلاک کر دیا ۔ ریاست میں حکمراں ترنمول کانگریس کے لیڈروں نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ اتوار کی صبح سے ہی ریاست کے کئی حصوں میں سي اے اے کی خلاف ریلیاں ریاست کی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی نے مرکز میں حکمران پارٹی پر ‘تقسیم کرنے والی سیاست’ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سي اے اے اور این آر سي ریاست میں لاگو نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ‘‘ہم آئینی ذرائع کا غلط استعمال کرکے بنائے گئے سي اے اے کے خلاف احتجاج و مظاہرہ کریں گے ۔ ہم نے ہمیشہ سے لاچار اور غریبوں کی حمایت کی ہے ’’۔محترمہ بنرجی نے سي اے بي کے خلاف کئی احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کیا ہے ۔ ترنمول کانگریس کی جانب سے 16 دسمبر کو ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ سے ‘جوراسانکو ٹھاکرباری’ تک ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی دوپہر بعد ایک بجے شروع ہوگی اور محترمہ بنرجی خود اس میں حصہ لیں گی۔ اس کے بعد 17 دسمبر کو جادھو پور 8 بی بس اسٹینڈ سے دوسری ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جو میو روڈ پر واقع مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے پاس سے شروع ہوگی۔وزیر اعلی نے کہا‘‘کسی بھی قانون کو ریاستی حکومت لاگو کرتی ہے ۔ پارلیمنٹ میں سی اے بی بل کو پیش کرکے اور اسے قانونی جامہ پہناکر مرکز ہمیں اس پر عمل کرنے کے لئے پابند نہیں کر سکتا’’۔انہوں نے کہا، "ہم نے سي اے اے یا این آرسي کو ملک کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دی ہے ۔میں کوئی فرقہ وارانہ راستہ نہیں اپناؤں گی۔ احتجاج میں شامل ہونے کے لئے سب کا استقبال ہے ’’۔سي اے اے کے خلاف ہفتہ کو مظاہرین نے مغربی بنگال کے ضلع مرشدآبادمیں پانچ ٹرینوں کو آگ کے حوالے کر دیااور مشتعل ہجوم نے کم از کم 15 بسوں میں آگ لگا دی۔ہوڑہ میں کونا ایکسپریس ہائی وے پر کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ مظاہرین نے گورنر اور وزیر اعلی کی جانب سے امن بحال کرنے اور سرکاری املاک کو تباہ کرنے سے بچانے کی اپیل کو بھی مسترد کردیا۔مشرقی ریلوے اور جنوب مشرقی ریلوے نے تحریک کی وجہ سے لمبی دوری کی کئی ٹرینوں کو ملتوی کر دیا ہے ۔ ہوڑہ اور سیالدہ سمیت مختلف مقامات پر ریلوے ٹریکس پر مظاہرین کے جام کو دیکھتے ہوئے ٹرینوں کے نہ چلنے سے بڑی تعداد میں مسافروں کو مختلف اسٹیشنوں پر رکنا پڑا ہے ۔مظاہرین نے جمعہ کو مرشدآباد کے بلڈانگا میں ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ شروع کر دی اور تشدد کے واقعہ کے دوران کرشناپور اسٹیشن پر پھنسے ہوئے پانچ ٹرینوں میں آگ لگا دی۔ آتش زنی کرنے والوں کے لئے ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کرنے اور جائیداد کونقصان پہنچا رہے تھے ۔مشتعل ہجوم نے ہوڑہ میں کونا ایکسپریس وے پر 15 بسوں کو بھی آگ لگا دی اور گرپھا کے پاس سڑک کے وسط میں ایک درخت کو جلاکر آمد ورفت روک دی گئی۔ بھیڑ کی جانب سے کئے گئے پتھراؤ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ احتجاج و مظاہرہ سے سب سے زیادہ متاثر ضلع مرشدآباد کے بیلڈانگا میں مظاہرین نے کل یہاں کے ریلوے اسٹیشن پر اور لوکو کے کچھ حصوں میں بھی آگ لگا دی۔محترمہ بنرجی نے سي اے اے کے خلاف پرتشدد احتجاج و مظاہرہ کرنے والوں کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے جمہوری طریقے سے تحریک کی اپیل کی ۔