تنویر پونچھی
پونچھ؍؍تعلیم کے بغیر معاشرہ ادھورا ہوتا ہے اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا رول بھی بہت اہم ہوتا ہے ان باتوں کا اظہار ریاض ناز نے ریڈیو سٹیشن پونچھ کے پاس فاطمہ ایجوکیشنل اینڈ کیرئر کونسلنگ انسٹیٹیوٹ کے افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ واضع رہے کہ یہ پونچھ میں انسٹیٹیوٹ کی دوسری شاخ ہے جس کا آج ریاض ناز نے افتتاح کیا جہاں پر ان کے ہمراہ افتتاحی تقریب میں انجینئر ظہور احمد تانترے انسپکٹر موٹر وائکل ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ چئیرمین ماسٹر جلال الدین پیس اینڈ برادرہوڈ میموریل سوسائٹی شبیر احمد بھٹ سماجی کارکن عثمان چوہدری ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج ستیش کمار رینا تنویر چوہدری ماسٹر فاضل کے علاوہ محلہ ریڈیو سٹیشن سے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ جبکہ پروگرام میں چئیرمین ہمدرد ہیومن ویلفیئر سوسائٹی عباس ملک نے نظامت کے فرائض انجام دیے پروگرام کا آغاز ریاض ناز ظہور تانترے ستیش کمار رینا شبیر بھٹ عثمان چوہدری کے ہاتھوں ربن کاٹنے کے ساتھ ہوا جبکہ اس کے بعد اکرم نائک نے خطبہ استقبالیہ کہا اور انسٹیٹیوٹ کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ریاض ناز نے ادارے کے سربراہ کے رول کو سراہا اور مستقبل میں ان کے ہمراہ ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی دیگر مقررین میں عثمان چوہدری شبیر بھٹ مختشم اختشام انسپکٹر ظہور تانترے قابل ذکر ہیں پروگرام کے اختتام پر ادارے کے سربراہ تنویر احمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا اور اس کے ساتھ ہی پروگرام کا اختتام بھی ہوا۔ پروگرام میں ادارے کے اراکین میں سرپرست تنویر پونچھی، ڈاکٹر سنیل کمار اکرم نائک، نسرین بخاری عباس چوہدری امراز شیخ و سید امراز حسین شاہ بھی موجود رہے۔