امن اور رواداری تمام مذاہب کی بنیاد ۔ کے کے شرما

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍لفٹینٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کہا ہے کہ تمام مذاہب امن اور رواداری کا پغام دیتے ہیں اور اس عالمی پیغام کو عام کرنے کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں ۔ کے کے شرما نے ان باتوں کا اظہار ڈائیوسیز آف جموں اور سرینگر کی جانب سے ساتویں رافیل جے کمار میموریل سگنگ کمپی ٹیشن کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب پر کیا ۔ اس تقریب کے انعقاد میں سینٹ میرج گیرسن چرچ گاندھی نگر جموں نے اشتراک دیا تھا ۔ مشیر موصوف نے کہا ک رواداری تمام مذاہب کی بنیاد ہے جو امن پیغام کو عام کرنے کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماج کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ہر شخص کو امن کے قیام پر توجہ مرکوز کرنی چاہئیے ۔ مرکزی انتظام والے جموں کشمیر میں تعلیم کو عام کرنے میں رافیل جے کمار کی کاوشوں کو یاد کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ جے کمار نے نوجوان نسل کو تعلیم حاصل کرنے کی جانب راغب کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی شخصیات کی یاد میں اس قسم کے پروگرام منعقد کئے جانے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کی بدولت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ بھی ملتا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا