پی ایم جی ایس وائی محکمہ نے ریکاڈ وقت میں سڑکوں کو بحال کیا
جے کے این ایس
سرینگر؍؍جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے دور دراز علاقوں میں کی بیشتر سڑکوں سے برف ہٹاکر ریکارڈ وقت میں قابل عبور و مرور بنایا گیا،جس کے نتیجے میں عام لوگوں کو کافی سہولیت فراہم ہوئی۔جے کے این ایس کے مطابق وادی میں جمعہ کو ہوئی برفباری کے دوران جنوبی ضلع اننت ناگ کے دور دراز ور بالائی علاقوں میں شدید برفباری ہوئی۔اس دوران پی ایم جی ایس وائی سڑکیں بھی برف کی سفید چادر کے نیچے دب گئے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ پی ایم جی ایس وائی کے عملہ نے برفباری کے دوران ہی جہاں سڑکوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ شروع کیا،وہی کافی ررق ریزی کے بعد2 دنوں میں بیشتر سڑکوں سے برف کو ہٹایا۔نمائندے کے مطابق کوکر ناگ،لارنو،تراجن،زلنگام اور دیگر بالائی علاقوں میں پی ایم جی ایس وائی کے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر خالد محمود کی نگرانی میں جمعہ صبح سے ہی عملہ اور مشینری کو متحرک کیا گیا،جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں ریکارڑ وقت میں سڑکوں سے برف کو ہٹا لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بالائی علاقوں کی بیشتر سڑکوں سے بروقت کاروائی عمل میں لاکر برف ہتایا گیا،اور ان سڑکوں کو ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے قابل آمدرفت بنایا گیا۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ اور افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بہت کم وقت میں ان علاقوں کو ضلع ہیڈ کواٹر سے جوڑنے کیلئے عملے اور مشینری کو ہمہ وقت متحرک رکھا،جنہوں نے برفباری اور سخت سردی کے باوجود سڑکوں سے برف ہٹاکر انہیں قابل آمدرفت بنا لیا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ایگزیکٹو افسر نے از خود اس ساری کام کی نگرانی کی،اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی،جلد از جلد ان سڑکوں سے برف کو ہتایا جائے۔