شاہراہ پہ آمد ورفت مسلسل تیسرے روز بھی ٹھپ

0
0

سوہل جاوید

بانہال؍؍وادی کشمیر اور خطہ پیر پنچال کے بالائی علاقوں میں ہوئی برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہرہ پر رام بن اور بانہال کے درمیان کئی مقامات پر پسی اور بھاری مقدار میں چٹانیں گر آئیں۔جواہر ٹنل کے دونوں اعطراف کافی برف ریکارڈ کی گئی جس کے کارن شاہرہ پرپھسلن کے خطرات بھی لاحق رہے تاہم انتظامیہ کی کاوشوں کی وجہ سے قومی شاہرہ سے برف فل فور اٹھائی گئی اور رام بن اور بانہال کے درمیان کئی مقامات پر گری پسیوں کو صاف کرنے کے لئے افراد قوت اور مشینوں کو بھی کام پر لگا کے رکھا۔ ایتوار دیر شام تک قومی شاہرہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند رہی۔اگر چہ بانہال میں درماندہ مسافروں کے لئیسنیچر کے روز بعد دوپہر بانہال بارہمولہ ریل سروس بہال کر دی گئی جس کے زریعے مسافروں نے وادی کا رخ کیا وہی ایوار کو کثیر تعداد میں لوگ ریل کے زریعے بانہال پہنچے لیکن قومی شاہرہ کے بند ہونے کے کارن دیر شام تک بانہال میں ہی درماندہ ہو کر رہ گئے۔انتظامیہ کی کاوشوں کی وجہ سے قومی شاہرہ پر پسیاں اٹھانے کا کام شدومد کے ساتھ جاری ہے۔امید ہے کہ کچھ ہی گھنٹوں میں قومی شاہرہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنا کر آتایات کے لئے کھول دیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا