شہریت (ترمیمی) بل 2019 سے ڈیڑھ کروڑ ہندوؤں کا تحفظ ہوگا:کٹِل

0
0

منگلور؍؍شہریت (ترمیمی) بل 2019 کی سخت مخالفت کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کرناٹک یونٹ کے صدر نلن کمار کٹِل نے ہفتے کے روز کہا کہ یہ قانون ڈیڑھ کروڑ ہندوؤں کے تحفظ کے لیے لایا گیا ہے ۔ مسٹر کٹِل نے یہاں پارٹی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے خوشی ظاہر کی کہ اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں 15 میں سے 12 سیٹوں پر بی جے پی کی فتح سے واضح ہے کہ نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر عوام کا یقین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا ہدف جنوبی کنڑ میں 90 فیصد پنچایتی انتخابات میں جیت درج کرنا ہے ۔ اجودھیا میں رام مندر کے مسئلے پر انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت میں مندر کی تعمیر کی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا