سپریم کورٹ کے زیر نگرانی ضلع کورٹ کمپلیکس میں ایک روزہ قومی لوک عدالت کا انعقاد

0
0

تنویر پونچھی

پونچھ؍؍سپریم کورٹ آف انڈیا کی زیر نگرانی آج ضلع کورٹ کمپلیکس پونچھ میں بھی ایک روزہ قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا ۔ اس لوک عدالت میں ضلع پونچھ کے کورٹ کمپلیکس میں جوڈیشل آفیسرز ، بار ممبران ، بینک ملازمین ، قانونی چارہ جوئی اور جنرل عوام نے پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ قومی لوک عدالت کا آغاز کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی پونچھ مسٹر مدن لال (پرنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) پونچھ نے لوک عدالت کی کارروائی پر روشنی ڈالی لوک عدالت کے پہلوؤں اور اس کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور عام عوام پر زور دیا کہ وہ لوک عدالت سے فائدہ اٹھانے کے لئے آگے آئیں گے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں میں دو بنچ تشکیل دیئے گئے۔ پہلے بینچ کی صدارت مدن لال ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کی دوسری بینچ کی صدارت مسٹر سوم لال سی جے ایم (چیئرمین ٹی ایل ایس سی پونچھ) نے کی اور ایڈوکیٹ مختار احمد نے ان کی۔ معاونت کی آج کی لوک عدالت میں 220 مقدمات اٹھائے گے جن میں سے 181 کو موقع پر ہی نپٹا دیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا