رقیب محمد نے صدارت کی،سینئر رکن عبدالقادرمہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سینٹرل کمیٹی کی میٹنگ زیرصدارت رقیب محمد منعقد ہوئی جس میں سینئر ممبر سینٹرل کمیٹی عبدالقادر مہمانِ خصوصی تھے ۔میٹنگ میں شرکاء نے اس طبقات کی فلاع و بہبْود کے لئے کام کرنے کا عہد کیا اِس طبقات کے عوام متحد ہوکر ہم سب انسانیت کی خدمت کرنے میں تیزی لائیں ۔اس طبقے کے پڑھے لکھے نوجوانْوں نے اپنے خیالات رکھتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو آسان طریقے سے وظائف نہیں مل رہے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے عوام نے کہا ھے کہ سرکار کی اور سے سول سیکرٹریٹ جموں میں سکالرشپ بارے کمیٹی کی پہلی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کہا گیا ھے کہ سکالرشپ و دیگر سکیموں کونوجوانوں و عوام کے لیئے آسان طریقہ اپنایا جائے اس مدعے کو زیرِبحث لاتے ہوئییہاں بیکورڈ کلاسز طبقات نے کہا ھے اس آبادی کے بچّوں کو سکالرشپ لینے کیلئے شرائط آسان بنائی جائیںتاکہ یہ لوگ بھی آسان طریقے سے سکالرشپ(وظائف) حاصل کر سکیں مذیدعوام نے ریاست کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو و انتظامہ کا اس بات پر شکریہ اداکیا کہ مورخہ 10 دسمبر2019 کو او۔بی۔سی بیکورڈ کلاسز طبقات کا ایک وفد کستوْری لال کی سربراہی میں راج بھون میں ملا جس کو ایل جی موصوف نے اچھی طرح سْنا اور یقین دلایا کہ 27فیصد ریزرویشن جموں کشمیر یوْٹی میں فوری نظر ثانی کر کے لاگو کی جائیگی اس کے لئیسرکار کی اور سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ھے چنددنوں کے بعد اس پر زمینی سطح پرعمل کیا جائیگا آخر میں مہمان خصوصی عبدالقادر نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں سے تلقین کی کہ وہ نشے سے دور رہیںکر اس سماج و قوم کی دل کی گہرائیوں سے خدمت کریں یہ ہم سب کا اولین فرض بنتا ھے تاکہ اس سماج کی اچھی طرع ترقی ہو پائے ہم سب کو قوم و انسانیت کی خدمت متحد ہوکر کرنی چاہئے ہم سب متحد ہوجائیں تاکہ یہ آبادی بھی باقیوں کی طرح آگے ترقی کر کے بڑھ سکے یہ سماج بھی اپنی منزل آسانی سے پار کر پائیں۔ عبدالقادر نے میٹنگ میں کہا کہ نوجوانوں کو جموں و کشمیر سرکار کی اور سے دی جارہی نئی سکیموں کا فائیدہ لینا چاہئیے تاکہ نوجوان کی محنت سے یہ سماج بھی آگے بڑ پائے اور اِس قوم کی آگے ترقی ہو اور لوگوں کے علاوہ بابوْ حسین ،محمد صدیق ،احمد دین ،غلام رسول،دلدارحسین ،منظورحسین ، محمد یونس،طالب حسین ،محمد سلیم ، محمد اشرف، محمد اکرم ودیگر کافی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔