ضلع میں لوک عدالت کا بھی اہتمام کیا گیا
لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍ہائی کورٹ آف جمو ںوکشمیر کے جج ضلع گاندربل کے انتظامی جج جسٹس سنجیو کمار آج ضلع کورٹ کمپلیکس گاندربل کا دورہ کیا اور اس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔وہاں پہنچنے پر اُن کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اِس موقعہ پر پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج محمد یوسف وانی ، سی جے ایم فاروق احمد بٹ ،منصف جوڈیشل مجسٹریٹ سجاد الرحمان ، ایس پی گاندربل خلیل پوسوال ،اے ڈی ڈی سی گاندربل شفقت اقبال اور کئی اہم شخصیات نے اُن کا والہانہ استقبال کیا۔ دورے کے دوران جسٹس سنجیو کمار نے دس سال سے زائد اِلتوا میں پڑے معاملات کے فوری نپٹارے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کے معاملات کو حل کرکے اِنصاف کی تیز تر فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہیئے۔اُنہوں نے جوڈیشل افسروں کو ہدایت دی کہ وہ سماج کے پچھڑے اور ضرورت مند طبقوں کو مفت قانونی امداد فراہم کریں۔اُنہوں نے پرنسپل ڈسٹرکٹ جج کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کورٹ کمپلیکس گاندربل کے لئے اراضی الاٹ کرنے کے معاملے کی سختی پیروی کریں ۔اُنہوں نے یقین دِلایا کہ ضلع میں عدالت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔اُنہوں نے بار ممبران کے ساتھ بھی بات چیت کی اور کہا کہ ہائی کورٹ نے پہلے ہی آر اینڈ بی محکمہ کے چیف انجینئر سے درخواست کی ہے کہ وہ نئے ضلع کورٹ کمپلیکس کے لئے ڈی پی آر تیار کریں۔دریں اثنا ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل کی طرف سے آج جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی کے ہدایات کے مطابق ضلع میں قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔اِس مقصد کے لئے گاندربل میں تین اورکنگن میں ایک بنچ کا قیام عمل میںلایا گیا تھاجنہوں نے باہمی افہام وتفہیم سے معاملات کو حل کرانے کے لئے کیسوں کی شنوائی کی ۔لوک عدالت کا اِنعقاد چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی ( پرنسپل دسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج) محمد یوسف وانی کی نگرانی میں کیا گیا۔ اِس دوران 268معاملات کی شنوائی کی گئی جن میں سے افہام و تفہیم کے ذریعے سے 144 معاملات کو حل کیا گیا۔