7728معاملات نپٹائے گئے ،15,87,23,803 روپے بطور معاوضہ ادا کئے گئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموںوکشمیر ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی نے چیف جسٹس ہائی کورٹ جموں وکشمیر جسٹس گیتا مِتل ( سرپرست (اعلیٰ جے اینڈ کے سٹیٹ لیگل سروسز اَتھارٹی ) کی سربراہی اور ہائی کورٹ آف جمو ںوکشمیر کے جج جسٹس راجیش بندل ( ایگزیکٹیو چیئرمین جے اینڈ کے سٹیٹ لیگل سروسز اَتھارٹی )کی خصوصی رہنمائی میں آج جموں وکشمیر اور لداخ کی تمام عدالتوں جن میں ہائی کورٹ کی دونوں شاخوں جن میں سر ی نگر اور جموں شامل ہیں میں قومی لوک عدالتوں کا اِنعقاد کیا گیا۔عدالت عالیہ کی دونوں شاخوں میں128بنچوں کے ذریعے کُل 11,461معاملات شنوائی کے لئے اُٹھائے گئے جن میں سے 7,728معاملات حل کئے گئے ۔ اِن معاملات میں سول ، کریمنل ، لیبر تنازعے،بجلی او رپانی کے بِلوں کے کیس ، حصول اراضی ،ازدواج معاملات شامل تھے۔ لوک عدالتوں کے دوران 15,87,23,803 روپے کا معاوضہ بھی ایوارڈ کیا گیا ۔