مودی ہے تو سارے ’اُلٹے کام‘ممکن ہیں:پرینکا

0
0

اگر ملک اور آئین بچانے کے لئے متحد ہوکر نہیں لڑیں گے تو ملک تقسیم ہوجائے گا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس کی جنرل سکریٹری گاندھی واڈرا نے وزیراعظم نریندر مودی پر طنزکیا کہ ‘مودی ہے تو سارے اُلٹے کام ممکن ہیں’ اور عوام سے اپیل کی کہ اگر ملک اور آئین بچانے کے لئے متحد ہوکر نہیں لڑیں گے تو ملک تقسیم ہوجائے گا جس کے لئے ہم سب ذمہ دار ہوں گے ۔محترمہ واڈرا نے سنیچر کو یہاں رام لیلا میدان میں کانگریس کی ‘بھارت بچاو ریلی’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی حکومت میں خواتین پر مظالم سے لیکر اقتصادی بدحالی، کسانوں کی خودکشی، بے روزگاری، سب کے ساتھ انصاف اور خوف کا ماحول ممکن ہے ۔انہوں نے ‘مودی ہے تو ممکن ہے ’ کے نعرے کا مذاق اڑاتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت کے وقت ملک میں بے روزگاری 45برس کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ خواتین کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ۔ کسان مسلسل خودکشی کررہے ہیں اور اس حکومت میں اب تک 15ہزار کسان خودکشی کرچکے ہیں۔ حکومت ایسے قانون بنا رہی ہے جس سے آئین خطرے میں پڑ گیا ہے ۔ کارخانہ بند ہورہے ہیں اور لوگوں کی روزی روٹی چھن رہی ہے ۔ مہنگائی بلندی پر پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہی سب اب مودی حکومت میں ممکن ہے ۔مسٹر بگھیل نے کہا کہ مودی حکومت کچھ بھی کر لے مگر چھتیس گڑھ دھان کے کسانوں کے ساتھ انصاف ہوگا اور ان کی جیب میں 2500 روپیے فی کوینٹل جائیں گے ۔ انہوں نے مسٹر مودی کا نام لیے بغیر کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بندر کے ہاتھ میں استرا آچکا ہے ۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ جلانا، کاٹنا اور بانٹنا جانتے ہیں۔چھتیس گرھ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2016 میں نوٹ بندی کے دوران اے ٹی ایم کی قطاروں میں 125 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کرنے کے بعد تاجر خود کشی کرنے لگے ۔ جموں و کشمیر کو مخصوص ریاست کا درجہ دینے آنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 کو منسوخ کیا تو کشمیر وادی میں تالا لگ گیا۔ اب شہریت (ترمیمی)بل2019 کے بعد پورا شمال۔مشرق جل رہا ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت پورے ملک میں آگ لگانا چاہتی ہے لیکن کانگریسی ملک کو بچانے کے لیے جان دینے کا ہنر جانتے ہیں۔مسٹر بگھیل نے اس ریلی میں پارٹی کے رہنما راہل گاندھی سے قیادت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ کانگریس واحد راستہ(آپشن) ہے اور اس کے رہنما مسٹر راہل گاندھی ہیں جبکہ مرکز کی مودی حکومت کسان اور تجارت مخالف ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا