کوٹرنکہ میں دم گھٹنے سے دوبچے جاں بحق

0
0

قیوم نظامی

کوٹرنکہ ؍؍ کوٹرنکہ میں گزشتہ رات کو خادم حسین ولد علی محمد سکنہ کنتھول کے مکان کے ایک روم میں سردی سے بچنے کے لئے کوئلہ ٹین میں جلا کر رکھا ہوا تھا جہاں خادم حسین اور ان کی اہلیہ شمیم اختر اور خادم حسین کا ایک تین ماہ کا کمسن بچہ و بھتیجی صوبیا اعظم آگ تپ رہے تھے ۔رات کو اسی کمرے میں سوگئے جہاں کمرے میں کوئلہ کی گیس بنی اور خادم حسین کی بھتیجی صوبیا اعظم اور خادم کا کمسن بچہ جاں بحق ہوگئے جبکہ خادم حسین اور ان کی اہلیہ شمیم اختر بہوش گئے صبح ہونے پر جب کسی نے نہیں اٹھایا اور خود بھی خادم حسین بہوش ہونے کی وجہ سے اٹھ نہیں پائے دن میں بارہ بجے کسی پڑوسی نے دروازہ کھولا جہاں دو بچوں کو مردہ اور خادم حسین و شمیم اختر کو بہوش پایا گیا جس کے بہوشوں کو کنڈی ہسپتال میں علاج کے داخل کیا جہاں ہوش آنے کے بعد خادم حسین اور ان کی اہلیہ شمیم اختر نے پولیس کو پورا ماجرہ بیان کیا جس کے بعد دو نو میاں بیوی کو راجوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا