اَتل ڈولونے جے اینڈ کے میں آئی ایس ایم ، آیوش ،ایم پی بی کی کارکردگی کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اَتل ڈولو نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جے اینڈ کے میں انڈین سسٹم آف میڈیسنز ، سٹیٹ آیوش سوسائٹی اور میڈیسنل پلانٹ بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں سی ای او جے اینڈ کے میڈیسنل پلانٹس بورڈ ٹی ربی کمار ، ڈائریکٹر آئی ایس ایم جے اینڈ کے ڈاکٹر موہن سنگھ ، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ہاوسنگ بورڈ تصدق جیلانی ، تعمیراتِ عامہ کے چیف انجینئر ناصر گونی ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ صحت و طبی تعلیم ، مدن لال و دیگر افسران موجود تھے۔اَتل ڈولو نے افسران کو ہدایت دی کہ مختلف پروجیکٹوں سے متعلق تمام اِلتوأ میں پڑے کاموں کو مقرر ہ وقت کے اندر آپسی اشتراک کو قائم رکھتے ہوئے مکمل کریں۔اُنہوں نے جے اینڈ کے ہاوسنگ بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ جنوری 2020ء تک گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج سے متعلق تمام تعمیراتی کام مکمل کریں تاکہ نئے کیمپس میں اگلے تدریسی سیشن کا آغاز کیا جاسکے۔ اُنہوں نے اِس سلسلے میں سینٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن اور یونیورسٹی آف کشمیر کی طرف سے مقرر شدہ طریقۂ کار اپناتے ہوئے اِن پروجیکٹوں کی تکمیل یقینی بنائیں۔آیورویدک اور یونانی کالج اکھنور اور گاندربل کے لئے ہوسٹل سہولیات کا ذکرکرتے ہوئے فائنانشل کمشنر نے اگلے سال کے کیپکس بجٹ کے تحت دونوں کالجوں کے لئے ہوسٹل بشمول مشینری ،آلات ، فرنیچر کی حصولیابی کے لئے رقومات مقرر کریں۔ اُنہوں نے دونوں کالجوں میں ہربل گارڈن قائم کرنے کے لئے ڈی پی آر تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔جے اینڈ کے میں آیوش کی ڈرگ کنٹرولنگ اتھارٹی قائم کرنے کے لئے فائنانشل کمشنر نے کہا کہ ڈائریکٹر آئی ایس ایم اے جے اینڈ کے کو ڈرگ کنٹرولر آیوش نامزد کیا جائے ۔اُن کے ساتھ صوبائی سطح پر آیوش کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر اور ڈسٹرکٹ سطح کے اَفسران آیوش کے ڈرگ انسپکٹر وں کے طور اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ڈائریکٹر آئی ایس ایم جے اینڈ کے نے میٹنگ میں نیشنل آیوش مشن کے مختلف رموز کی تفصیلات دیں۔اُنہوںنے کہا کہ مرکزی وزارت آیوش نے نیشنل آیوش مشن کے تحت 39کروڑ روپے واگزار کئے ہیں جن میں سے 22 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔فائنانشل کمشنر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج اکھنور او رگورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج گاندربل میں او پی ڈی خدمات پہلے ہی شروع کی گئی ہے۔اس طرح سے اِن دو ہسپتالوں میں 1092 اور 762مریضوں کو علاج و معالجہ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔بھدرواہ میں انسٹی چیوٹ آف ہائی آلٹی چیوٹ میڈیسنل پلانٹس کے قیام سے متعلق ڈاکٹر موہن سنگھ نے مستقبل کے نقش راہ کے بارے میں تفصیلات دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا