لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍اِنتظامیہ نے کشمیر صوبے اور جموں صوبے کے سرمائی زون کے سکولوں کے لئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کی کمشنر سیکرٹری سریتا چوہان کی جانب سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق کشمیر صوبے اور جموں صوبے کے سرمائی زون میں آنے والے ہائیر سیکنڈری سطح تک کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں 10؍ دسمبر 2019ء سے 22؍ فروری 2020ء تک سرمائی چھٹیاں رہیں گی ۔یہ سبھی تعلیمی ادارے سرمائی تعطیلات کے بعد 24؍ فروری 2020ء کو دوبارہ کھلیں گے ۔اِنتظامیہ نے یہ فیصلہ دھندلے موسم اور آئندہ دِنوں کے لئے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کے مدنظر لیا ہے۔