ٹوراِزم فیڈریشن جموں کے وفد کی لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ٹورازم فیڈریش آف جموں کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔ فیڈریشن کے صدر راجیش گپتا کی سربراہی میں آئے وفد نے جموں صوبے میں سیاحتی سیکٹر کو مزید فروغ دینے اور جے اینڈ کے گلوبل انوسٹر س سمٹ کے علاوہ سیاحت سے جڑے دیگر کئی معاملا ت پر لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔وفد نے مبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس کی بحالی پر بھی لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کیا۔وفد میں شامل فیڈریشن کے ممبران نے ہیرٹیج ریل سفر ، تاریخی کامیشور مندر کی ترقی ،دلی ہاٹ کے طرز پرجموں ہاٹ کی تجدید ، جموں وکشمیر میں میٹرو شہروں کے طرز ٹرانسپورٹ سہولیات متعارف کرنے سے متعلق تجاویز بھی دیں۔وفد میں فیڈریشن ممبر رمن سوری ، امریک سنگھ ، بی بی کوتوال ، اجے گپتا اور کلدیپ لتھرا نے جمو ںوکشمیر میں سیاحت کی ترقی کے لئے فیڈریشن کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا