پڑھائی نہ کرنے پر والدین سے مارکھاتے تھے سنجے دت

0
0

ممبئی؍؍مشہور اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ وہ بچپن میں پڑھائی نہ کرنے پر اپنے والدین سے مار کھایا کرتے تھے ۔آشوتوش گوواریکر کی تاریخی فلم پانی پت ریلیز ہو چکی ہے ۔فلم کے پروموشن کے لئے کپِل شرما کے شو پر سنجے دت،کرتی سینن اور آشوتوش گوواریکر نے شرکت کی۔اس دوران سنجے دت نے اپنے بچپن کے تجربات کو بھی شیئر کیا۔سنجے دت نے اپنے بچپن کے دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کیسے وہ اپنے والدین کے سائن اپنے اسائنمنٹ میں کردیا کرتے تھے تاکہ ٹیچرس کو پتہ نہ چلے اور کیسے اپنے والدین کو دکھانے کے لئے وہ اپنے ٹیچر کے فرضی سائن بھی کردیاکرتے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ پڑھائی میں بہت خراب تھے اور ان کے والد انہیں بیلٹ سے مارتے تھے اور ان کی مان اپنی سینڈل سے ان کی پٹائی کرتی تھیں۔سنجے دت کے پاس اس وقت کئی پروجیکٹس ہیں۔ان میں ٹورباج ،شمشیرا اور سڑک 2 جیسی فلمیں شامل ہیں۔شمشیرا میں وہ رنبیر کپور اور وانی کپور جیسے ستاروں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔اس کے علاوہ وہ سڑک 2 میں عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا