راجوری میں شاندار غوث الوریٰ کانفرنس کا اہتمام

0
0

حضرت غوث الاعظم کی سیرت اور دینی تعلیمات پر تفصیلی خطاب کیا گیا
عمرارشدملک

راجوری؍؍راجوری میں یک روزہ غوث الوریٰ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں غلامان غوث نے شرکت کی اور راجوری پونچھ کے علمائے کرام نے بھی اس مجلس میں حصہ لے کر کانفرنس کی رونک کو چار چاند لگا دیا۔اس شاندار کانفرنس کا اہتمام انجمن غلامان غوث جموں کشمیر نے کیا اور اس کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر تَاجْ الفْقَہامفتی محمد اَخترحْسین قادری تھے جن کا تعلق دارالعلوم علیمیہ، جمداشاہی، بستی سے ہے۔ اس موقع پر تلاوت قرآن کے ساتھ ساتھ نعت خوانی بھی کی گئی اور علمائے کرام نے دینی تعلیمات پر بھی روشنی ڈالی۔ وہیں اس موقع پر مہمان خصوصی تَاجْ الفْقَہامفتی محمد اَخترحْسین قادری نے اپنے خطاب میں حضرت غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی سیرت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور قران کی روشنی میں مختلف مسائل کے حل پر بھی زور دیا اور موجودہ حالات پر بھی تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اولیائ اللہ دین اسلام کو عام کرنے کے لئے دن رات محنت کی اور لوگوں کو دین کے متعلق بیدار بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو دین اسلام کے راستے پر چلنا چاہئے اور نماز کو قائم کرنے سے ہی ہم کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دور میں مسلمانوں کے خلاف مختلف قسم کی سازشیں کی جارہی ہیں اور ان سازشوں سے بچنے کا راستہ نماز ہے جب ہم سب نماز پر عمل کرنا شروع کر دے گے تو اس وقت دشمنان اسلام خود ہی خوفزدہ ہوکر ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے منشیات پر بھی خطاب کیا اور کہا کہ منشیات کی مدد سے مسلم نوجوانوں کو باغی بنایا ہے جس سے نوجوان کو والدین کے خلاف استعمال کیا جاسکے اور ساتھ قوم و ملت کے خلاف بھی استعمال کیا جا سکے۔ اس موقع پر انجمن غلامان غوث کے صدر تعظیم ڈار ، عمران ڈار، آصف بٹ کو ان کی قوم خدمات کے لئے نوازا گیا۔ وہیں اس دوران چیرمین انجمن غلامان غوث حفظ عرفان محمود قادری نے کانفرنس میں شرکت کرنے پر سب غلامان غوث اور علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا