لازوال ڈیسک
بارہمولہ؍؍ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے آج دو فوت شدہ مزدوروں کے لواحقین کے حق میں 8.82لاکھ روپے کی مالیت کی چکیں تقسیم کیں۔یہ امداد ورکرمین کمپنسیشن ایکٹ کے تحت مستحقین میں تقسیم کی جاتی ہے جو محکمہ محنت کے ساتھ رجسٹر شدہ ہوتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقعہ پر کہا کہ حکومت کی طرف سے مزدور طبقے کی بہبودی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اورانتظامیہ اس مقصد کے لئے وعدہ بند ہے۔بعد میں ڈپٹی کمشنر نے ریونیو آفیسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی اور متعلقہ محکمہ کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر مارکیٹ ریٹ کلینڈر 2020ء کو تشکیل دینے کیلئے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے آفیسران کو کئی ہدایات جاری کیں جن میں عوامی خدمات بہتر طریقے پر انجام دینے کے سلسلے میں انہیں فرائض منصبی ایماندارانہ طریقے پر انجام دینے کی ہدایات بھی شامل ہیں۔اے سی آربارہمولہ محمد رفیق لون ،ایس ڈی ایم ،تحصیلدار ودیگرآفیسران اس موقعہ پر موجود تھے۔