واشنگٹن؍؍ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اب بھی کال کرنے کے لئے ذاتی موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے گذشتہ روز کہا وہ کسی بھی طرح کے ذاتی موبائل فون کا نہیں بلکہ حکومت کی طرف سے جاری اور منظورشدہ فون کا ہی استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا‘‘یہ سی این این کی بالکل غلط رپورٹ ہے کہ سیکورٹی انتباہات کے باوجود میں اب بھی ذاتی موبائل فون استعمال کر رہا ہوں’’۔صدر نے کہا، "میرے پاس برسوں سے کوئی بھی ذاتی موبائل فون نہیں ہے ۔ میں صرف حکومت کی طرف سے جاری اور منظورشدہ فون کا ہی استعمال کرتا ہوں’’۔خیال رہے کہ سی این این کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے خفیہ بات چیت اور پیغامات کا پتہ لگائے جانے کے خطرے کے باوجود مسٹر ٹرمپ اب بھی ذاتی موبائل فون کا ہی استعمال کر رہے ہیں۔ سی این این کی اس رپورٹ کے جواب میں مسٹر ٹرمپ نے یہ ٹویٹ کیا تھا۔