مندھار گونتریاں میں مسجد محمد کے سلیب کے موقع پر ایک اہم پروگرام منعقد

0
0

مساجد کی تعمیر میں وہی لوگ حصہ لیتے ہیں جو اللہ اور رسول پر ایمان رکھتے ہیں :سعید احمد حبیب
ریاض ملک

پونچھ ؍؍ مساجد اللہ پاک کے گھر ہیں ۔ جن کی تعمیر اور آبادکاری ہم سب مسلم اُمہ کی ذمہ داری ہے۔اسی سلسلہ میں پونچھ کے بلاک ننگالی صاحب کے گونتریاں کے مقام پر مسجد محمد کا سلیب ڈالاگیا- جو مولانامفتی محمد خرشید قاسمی کے زیر نگرانی تعمیر ہورہی ہے۔اس موقع پر ایک اہم پروگرام بھی منعقد کیا گیا – جس کی صدارت مولاناسعید احمد حبیب نایب مہتمم جامعہ ضیاالعلوم پونچھ کررہے تھے جبکہ مقرر خصوصی حضرت قاری محمد عباس شاکر صاحب جموں سے شریک ہوئے ۔ جبکہ نظامت کے فرائیض حافظ محمد شاہ صاحب نے کی ۔ اس موقع پر مقرر خصوصی نے سیرت رسول صل اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر اہم بیان کرتے ہوے تمام لوگوں پر زور دیاکہ وہ اپنی زندگیوں کو سیرت رسول صل اللہ علیہ وسلم کی زندگیوں کو ڈھالنے کی کوشش کریں اور جب تک سیرت رسول صل اللہ علیہ وسلم کے مطابق لوگ اپنے اپ کو اقا دوجہاں صل اللہ علیہ وسلم کے بتاے ہوے طریقوں پر عمل پیرا نہیں ہوگا تو کامیابی ناممکن ہے- اور دنیاوآخرت میں کامیابی چاہتے ہوے تو سنت رسول صل اللہ علیہ وسلم کو اپنے لئے مشعل راہ بنالو – ان کے بعد صدر مجلس مولاناسعید احمد حبیب نے مساجد کی اہمیت اور اس کے فضائیل پر مدلل ومفصل بیان فرماتے ہوے کہا کہ مساجد کی تعمیر وہی لوگ کرتے ہیں جو اللہ پر اور رزو آخرت پر ایمان رکھتے ہیں – لیکن مساجد کی تعمیر اور اس کی خوبصورتی کے علاوہ مسجد کی آبادکاری بہت ضروری ہے- چونکہ جب مسجد تعمیر ہوجاتی ہے – اس کے بعد اگر اس میں پنجگانہ پابندی کے ساتھ نہیں ہوتی ہے- تو ہم سب کے لئے بہت خسارہ کی بات ہے – مساجد کی آبادکاری سے دنیااور آخرت کی فلاح و کامیابی ممکن ہے – ان کے علاوہ مساجد کے فضائیل پر بہت ہی اہم بیان ہوا پروگرام کے آخر میں پوری امت کے لئے مولاناسعید احمد حبیب کی دعاپر اختتام ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا