خواتین نے پولیس کوراکھی باندھی

0
0

یواین آئی
حیدرآباد؍؍شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلادینے کی واردات میں ملوث تمام چار ملزمین کی انکاونٹر میں ہلاکت کے واقعہ پر وٹرنری ڈاکٹر کی پڑوسی خواتین نے پولیس ملازمین کو راکھی باندھی۔یہ خواتین جو دیشا واقعہ کے بعد اپنی سلامتی پر فکر مند تھیں اور پولیس پر برہمی ظاہر کررہی تھیں نے اس انکاونٹر کے بعد پولیس کی ستائش کی۔ان پُرجوش خواتین اور لڑکیوں نے پولیس ملازمین میں مٹھائی تقسیم کی اور اس انکاونٹر کا جشن منایا۔ان خواتین نے قبل ازیں اس واقعہ کے بعد ملزمین کو سخت سزا دینے کامطالبہ کرتے ہوئے دیشا کی کالونی کی گیٹ کے سامنے دھرنا دیا تھا اور اس واقعہ پرشدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔آج کے اس واقعہ کے بعد ان کے چہروں پر مسرت دیکھی گئی۔ان خواتین نے ملازمین پولیس میں مٹھائی تقسیم کی اور پولیس کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ان خواتین کے ساتھ ساتھ دیگر مرد حضرات نے بھی تلنگانہ پولیس اور تلنگانہ میڈیا کے حق میں نعرے بازی کی۔ان پُرجوش خواتین نے تلنگانہ پولیس کو سلام بھی کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا