یواین آئی
چنئی ؍؍کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم نے حیدرآباد میں جانوروں کے ڈاکٹر سے عصمت دری اور جلاکر مار نے کے الزام میں چاروں ملزموں کا ‘تصادم’ میں ہلاکت پر اعتراض کرتے ہوئے اسے ‘نظام پر داغ’ قرار دیا ہے ۔جمعہ کے روز انہوں نے ٹوئیٹ کیا ، ‘‘عصمت دری ایک گھناؤنا جرم ہے اور قانونی التزامات کے تحت ایسے مجرم کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہئے ۔’’مسٹر چدمبرم شیوا گنگا سیٹ سے رکن پارلیمان ہیں ، انہوں نے کہا ، ‘‘تاہم ، میں اس حیوانیت کے مبینہ مرتکب افراد کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا ہوں۔’’ اس طرح کے مڈبھیڑ اور قتل‘‘ہمارے نظام کے لئے داغ’’ ہیں۔ وہ متاثرین کو جلد انصاف فراہم کرنے کی ضرورت کو سمجھتے ہیں لیکن یہ صحیح طریقہ نہیں ہے ۔