حیدرآباد انکاؤنٹر:سیاست دانوں کی ستائش اور فکرمندی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍حیدرآباد میں پیش آئے انکاؤنٹر کی مختلف سیاسی لیڈروں نے ستائش اور فکرمندی ظاہر کی۔ سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیہ بچن نے اسے تیزتر انصاف قرار دیا جبکہ منیکا گاندھی’ ششی تھرور نے اس انکاؤنٹر پر تشویش کا اظہار کیا۔ دوسری طرف دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ حیدرآباد ہو یا اناؤ لوگ ایسے عصمت دری کے واقعات پر تشویش کا شکار تھے اسی لئے لوگوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ تاہم اُنہوں نے کہا کہ یہ فکرمندی کی بات ہے کہ انصاف کے نظام پر لوگوں کا عقیدہ اٹھ گیا ہے ۔ حکومتوں کو مل کر فوجداری انصاف کے نظام کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ راجیہ وردھن راٹھور نے اس انکاؤنٹر کی ستائش کی۔ اُنہوں نے حیدرآباد پولیس کو مبارکباد پیش کی۔ کانگریس لیڈر شرمستھا مکرجی نے اس انکاؤنٹر پر سوالات اٹھائے اور اس کی غیرجانبدارانہ جانچ کرنے کا مطالبہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا