پنشن ہفتہ :غیر منظم ورکروں کی رجسٹریشن کیلئے محنت و روزگار محکمہ کی جانب سے خصوصی مہم منعقد

0
0

جموں؍؍محنت و روزگار محکمہ نے پی ایم ایس وائی ایم اور این پی ایس ٹریڈرس سکیم کے لئے پنشن ہفتے کے تعلق سے پی ایم شرم یوگی ماندھن یوجنا کے تحت غیر منظم ورکروں کی رجسٹریشن کے لئے خصوصی مہم کاآغاز کیا ۔اس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری محنت و روزگار محکمہ سوربھ بھگت مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے ۔اِس سلسلے میں آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ستواری جموں میں صوبائی سطح کی تقریب منعقد ہوئی ۔کمشنر سیکرٹری نے شرکأ کے ساتھ بات کرتے ہوئے مذکورہ سکیم کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے کہا کہ یہ سکیم 18سے 40برس تک کی عمر کے اُن غیر منظم ورکروں کے لئے مخصوص ہے جن کی ماہانہ آمدن 15,000روپے سے کم ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ایسے ورکروں کے لئے اُن کی 60برس کی عمر تک ماہانہ ایک مخصوص رقم جمع کی جائے گی جس کے بعد انہیں ماہانہ کم سے کم تین ہزار روپے کی پنشن دی جائے گی۔جانکاری کیمپ میں لیبر کمشنر عبدالرشید وار او ردیگر کئی افسروں نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا