ڈاکٹر سامون نے ریجنل کیٹل ڈیولپمنٹ سینٹر مڑھ میں قومی سطح کے مصنوعی تخم ریزی پروگرام کی شروعات کی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍پرنسپل سیکرٹری پشو پالن ، بھیڑ پالن ، ماہی پروری اور ٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج ریجنل کیٹل ڈیولپمنٹ سنٹر مڑھ میں قومی سطح کے مصنوعی تخم ریزی پروگرام کی شروعات کی ۔ انہوں نے آج ایک بیداری پروگرام کے دوران اس سکیم کا افتتاح کرتے ہوئے متعلقہ افسروں پرزور دیا کہ وہ مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کے بارے میں کسانوں میں بیداری پیدا کریں تا کہ اُن کی آمدن میں اضافہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی بہبودی کیلئے ڈیری انٹر پرنیور شپ ڈیولپمنٹ سکیم ، کسان کریڈٹ کارڈ سکیم ، این ایل ایم اور بیکیارڈ پولٹری فارمنگ سکیمیں شروع کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آ کر ان سکیموں سے استفادہ کریں ۔ ڈاکٹر سامون نے اس موقعہ پر ایف ایم ڈی سی پی کے تیسرے مرحلے کی بھی شروعات کی اور ذاتی طور پر کئی مویشیوں کو ٹیکے لگائے ۔ انہوں نے وہاں لگائے گئے مختلف سٹالوں کا بھی دورہ کیا اور کسانوں میں مفت ادویات اور دیگر مواد مفت تقسیم کیاتا کہ دودھ کی پیداوار اور پیداواریت میں اضافہ کیا جا سکے ۔ بعد میں انہوں نے این اے آئی پی اور دیگر پروگراموں کے ساتھ جُڑے ڈاکٹروں میں فور جی ٹیبس بھی تقسیم کئے ۔ ڈاکٹر سامون نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آ کر سرکاری سکیموں سے فائدہ اٹھائیں تا کہ وہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کیلئے بھی روز گار کی سبیل پیدا کر سکیں ۔ تقریب پر متعلقہ محکمہ کے افسروں کے علاوہ کافی تعداد میں سرپنچ ، پنچ اور کسان بھی موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا