بانس کی کاشت پرجموںمیں دو روزہ ورکشاپ و نمائش منعقد ہوگی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات منوج کمار دویدی اور مرکزی وزارت برائے نارتھ ایسٹرین ریجن کے جوائنٹ سیکرٹری رنبیر سنگھ نے آج یہاں ایک مشترکہ میٹنگ کے دوران جموں میں بانس کی کاشت پر دو روزہ ورکشاپ و نمائش منعقد کرنے کے سلسلے میں کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں پی سی سی ایف ، ڈائریکٹر ایس ایف ڈی و دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں اینڈ کشمیر کی حکومت مرکزی وزارت برائے ڈیولپمنٹ آف نارتھ ایسٹرین ریجن کے اشتراک سے 11 اور 12؍ جنوری 2020ء کو ایک ورکشاپ و نمائش منعقد ہوگی۔ورکشاپ کا عنوان ’’ بامبو ۔اے وَنڈر گراس ۔اوپرچیونٹی فار سسٹینبل ڈیولپمنٹ اِن جموں اینڈ کشمیر‘‘ رکھا گیا ہے اوریہ ورکشاپ کلا کیندر جموں میں منعقد کی تجویز رکھی گئی ہے ۔ورکشاپ میں 30سے 40 سٹال قائم کئے جائیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا