کے کے شرما نے سرینگر میں لوگوں کے مسائل سُنے

0
0

مسائل کو فوری طور سے حل کرنے کی ہدایات دیں
لازوال ڈیسک
سرینگر ؍؍گورنر کے مشیر کے کے شرما نے آج سرینگر میں ایک عوامی دربار کے دوران لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ انہوںنے کئی ایک مسائل کو موقعہ پر ہی حل کرنے کی ہدایات دیں ۔ عوامی دربار کے دوران 53 وفود اور 357 افراد نے اپنے اپنے مسائل اور مطالبات کے کے شرما کی نوٹس میں لائے اور انہیں حل کرنے میں حکومت کی مداخلت طلب کی ۔ جن وفود نے مشیر کے ساتھ ملاقات کر کے اپنے مسائل کو اجاگر کیا اُن میں رمسا اساتذہ ، سکولی بچوں کے والدین ایسوسی ایشن ، جے کے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ، ریٹائیرڈجے کے سیمنٹ ملازمین ، ریٹائیرڈ جے کے ٹی ڈی سی ملازمین ، چھان پورہ کا وفد ، کنٹریکچول اساتذہ اور 10+2 اساتذہ ، ویلفئیر کمیٹی ہمدانیہ کالونی بمنہ ، جے کے ٹورازم پروفیشنلز ، پی ایچ ای ملازمین ، کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ، پی ڈی ڈی محکمہ کے آئی ٹی آئی ٹیکنیشن، پی ایچ ای ڈیلی ویجرز اور کئی دیگر وفود شامل ہیں ۔ کئی دیگر وفود نے بجلی ، پانی ، مکانات اور دیگر معاملات کو اجاگر کیا ۔ مشیر نے ان معاملات کو متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا اور مشکلات فوری طور سے دور کرنے کی ہدایات دیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بہتر سہولیات دستیاب کرانے کیلئے پہلے ہی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا