پونچھ کی سرحدیں لہولہان سات زخمی دو جاں بحق
تنویر پونچھی
پونچھ؍؍ضلع پونچھ کی سرحدوں پر خونی کھیل تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے آج ہوئی تازہ گولہ باری میں بانڈی چیچیاں تکیہ پنچایت میں سات لوگ زخمی ہوئے جبکہ ایک خاتون گلناز اختر زوجہ طارق حسین و ایک بیس سالہ نوجوان طالب علم شعیب احمد ولد محمد بشیر سمیت دو بے گناہ زخموں کی تاب نہ لا کر ضلع ہسپتال پونچھ میں زندگی کی جنگ ہار بیٹھے۔ گولہ باری سے زخمی ہوئے افراد کو ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی جانب سے ریڈ کراس کی طرف سے مالی معاونت بھی کی گئی اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر خود بھی عیادت کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ میں پوری انتظامیہ کے ساتھ موجود رہے۔ انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی فی الحال ریڈ کراس کی طرف سے زخمی ہوئے افراد کو مالی معاونت بھی فراہم کی گئی ہے اور اگر سرکار کی طرف سے کوئی امداد دی گئی تو وہ بھی مستحقین تک پہنچائی جائے گئی زخمی ہوئے افراد میں محمد ایوب ولد عطا محمد منیر حسین شاہ نظارت حسین شاہ نظیر حسین شاہ ریخان ولد طارق حسین شاہین اختر زوجہ گلزار احمد فاطمہ بی دختر مشتاق احمد شامل ہیں فائرنگ کے تازہ واقعہ پر بلاک ننگالی کے چئیرمین چوہدری نظیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقع کو بدقسمتی قرار دیا انہوں نے کہا کہ وہ انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے حالات میں لوگوں کے جان و مال کو تحفظ بخشنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔