ڈی این بی کورس شروع کرنے کے لیے ٹیم نے کیا پونچھ ہسپتال کا دورہ

0
0

تنویر پونچھی

پونچھ؍؍ڈی این بی کورس شروع کرنے کے لیے آج مرکزی حکومت کی ایما پر تین ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم نے ضلع ہسپتال پونچھ کا دورہ کیا اس ٹیم میں ڈاکٹر سنجے مروا ڈاکٹر جیتندر مہتا اور ڈاکٹر عمران بخاری موجود رہے جب کہ دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو بھی موجود رہے۔ اس دوران ٹیم نے ہسپتال کا دورہ کر کے وہاں پر مہیا کروائی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے این آر ایچ ایم کے ذریعے بہم پہنچائی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اس دوران خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے کہا کہ یہ کورس ضلع ہسپتال کو دوسرے ہسپتالوں سے ممتاز کہ کرے گا انہوں نے کہا کہ اس کورس کو کرانے کا مطلب ہو گا کہ جو لوگ یہاں سے جموں ریفر کر دیے جاتے ہیں ان کا علاج و معالجہ بھی یہیں ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا