سری نگر کے بڑے ہسپتالو ں میں چوبیس گھنٹے چالورہنے والے امرت فارمیسی سٹور کھولے جارہے ہیں

0
0

اب لوگوں کو رعایتی نرخوں پر امرت سٹور وں پر ادویات دستیاب رہیں گی۔ اتل ڈولو
لازوال ڈیسک
سر ینگر؍فانشانل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو نے آج گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر سے منسلک دو بڑے ہسپتالوں میں اپنی نوعیت کے پہلے امرت فارمیسی سٹوروں کا افتتا ح کیا۔اِن ہسپتالوں میں بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال سری نگر اور سپر سپیشلٹی ہسپتال شامل ہیں۔اِن سٹوروں کے افتتاح کے فوراً بعد اتل ڈولو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِن سٹوروں کے کھولنے کا مقصد ضرورت مندوں کو معیاری اور رعایتی ادویات فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت یونین ٹریٹری کے تمام اہم طبی اداروں میں امرت فارمیسز کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔اُنہیں اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ اِن فارمیسز میں 6000قسموں کی ادویات و دیگر طبی سازو سامان 60فیصد رعایت پر دستیاب رہیں گے۔یہ سٹور مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے اشتراک سے شروع کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ 15؍نومبر 2019ء سے 168.94لاکھ مریض امرت فارمیسز سے مستفید ہوئے ہیں ۔فائنانشل کمشنر کے ہمراہ پرنسپل جی ایم سی سری نگر ڈاکٹر پرویز احمد شاہ، سٹیٹ ڈرگس کنٹرولر لوتیکا کھجوریہ اور ڈپٹی ڈرگس کنٹرولر کشمیر عرفانہ احمد کے علاوہ ایس ایل ایل لائف کیئریر کے اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا