کینیا کا اولمپکس کیلئے 60 لاکھ ڈالر کا بجٹ

0
0

نیروبی،(یواین آئی ) کینیا کی قومی اولمپک کمیٹی نے سال 2020 میں جاپان کے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک کھیلوں کے لیے 60 ملین ڈالر کا بجٹ رکھا ہے  ۔کینیا نے ساتھ ہی 24 جولائی سے 9 اگست تک منعقد ہونے والے اولمپک کھیلوں کے لیے تقریبا 100 کھلاڑیوں کی ٹیم کو اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کینیا نے اس سے پہلے گزشتہ 2016 ریو اولمپک کھیلوں کے لئے اپنی 89 کھلاڑیوں کا دستہ اتارا تھا۔ کینیا کے قومی اولمپک کمیٹی کے صدر پال ٹیراگاٹ نے کہا کہ انہوں نے کھیلوں میں ٹریک اینڈ فیلڈ اور باکسنگ کے علاوہ کئی دیگر کھیلوں میں بھی کھلاڑیوں کو اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ابھی تک کینیا کے 50 کھلاڑیوں نے تیراکی، ایتھلیٹکس، رگبی خاتون اور رگبی مرد کھیلوں کے لیے اولمپک کوٹہ حاصل کر لیا ہے ۔ٹیراگاٹ نے کہاکہ کینیا اولمپک کھیلوں کے لیے چھ لاکھ ڈالر کی رقم تیاریوں میں خرچ کرے گا جبکہ ڈھائی لاکھ ڈالر کا استعمال کوالیفکیشن کے لئے مختص کیا جائے گا۔ کینیا نے جاپان کے کرومے شہر کو اپنے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیمپ کے طور پر منتخب کیا ہے اور وہ مئی میں وہاں پہنچ جائیں گے تاکہ جاپان کے موسم کے مطابق خود کو ڈھال سکیں۔ کینیا نے 2016 کے ریو اولمپکس میں چھ طلائی، چھ چاندی اور ایک کانسی سمیت کل 13 تمغے حاصل کئے تھے جو اس کے اولمپک تاریخ کا سب سے کامیاب سال رہا تھا۔ اسے یہ تمام تمغے ٹریک اینڈ فیلڈ کلاس میں حاصل ہوئے تھے جس میں اس کے اسٹار کھلاڑی روڈشا نے 800 میٹر میں اپنے خطاب کا دفاع کیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا