نئی دہلی، (یواین آئی)نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندرمودی نے اتوار کو بارڈو سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کے 55ویں یوم تاسیس پر جوانوں اور ان کے خاندانوں کو مبارکباد دی۔مسٹر نائیڈو نے اس موقع پر ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا،‘‘آج بارڈر سکیورٹی فورس کے یوم تاسیس کے موقع پر بی ایس ایف کے بہادر جوانوں،افسروں اور ان کے گھروالوں کو دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔آپ ملک کی سلامتی کے لئے صف اول میں رہے ہیں۔’’نائب صدر نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا،‘‘آپ نے اپنے فرض کے لئے ‘ڈیوٹی ان ٹو ڈیتھ’ پر عمل کیاہے ۔پورا ملک آپ کی بہادری کو سلام کرتا ہے ۔’’مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا،‘‘بی ایس ایف کے یوم تاسیس پر بی ایس ایف کے سبھی جوانوں اور ان کے کنبوں کو مبارکباد۔یہ دستہ قدرتی آفات اور بحران کے حالات کے دوران ہماری سرحدوں کی حفاظت کرنے کے کام میں پوری لگن سے تعینات ہے ۔بی ایس ایف کے جوانوں نے ہمارے شہریوں کی خدمت کے لئے ہمیشہ سخت محنت کی ہے ۔بی ایس ایف خاندان کو بہت بہت مبارکباد۔’’