داعش نے لندن برج حملہ کی لی ذمہ داری

0
0

لندن ،  (یواین آئی)بین الاقوامی انتہاپسند تنظیم داعش نے لندن حملہ کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہاہے کہ اس کے ایک لڑاکہ نے اس حملہ کوانجام دیاہے ۔داعش نے اپنی نیوز ایجنسی عماق میں ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے س واقعہ کوانجام دینے کادعوی کیاہے ۔اس پوسٹ کوٹیلی گرام ایپ نے بھی شائع کیاہے ۔داعش نے کہاکہ عثمان خان نے جمعہ کو ہماری طرف سے چاقو سے حملہ کے واقعہ کو انجام دیا تھا جس میں دولوگ ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔لندن ایوننگ اسٹینڈرڈکی رپورٹ کے مطابق داعش نے اپنے دعوے کی حمایت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیاہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا