6598 طالب علموں نے ضلع کی چار تحصیلوں سے کی شمولیت۔
تنویر پونچھی
پونچھ// ریاست جموں و کشمیر کی نامور غیر سرکاری تنظیم سر سید ایجوکیشن مشن کی طرف سے آج ضلع پونچھ میں بارہویں جماعت تک و گریجویشن لیول کے طلباء کے لئے تحریری مقابلے کا انعقاد کیا ذرائع کے مطابق امتحان میں 6598 طلباء و طالبات نے مختلف سکولوں سے حصہ لیا جن کے لیے ضلع بھر میں 50 کے قریب امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے طلباء کی سہولت کے لیے عملے کی وافر تعداد موجود رہی اس امتحان میں ایڈیشنل ایس پی پونچھ عادل حمید ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹرز اعجاز بھٹ پرنسپل گرداری لال شرما انسپکٹر ایم وی ڈی انجینئر ظہور احمد تانترے و حافظ شہزاد انوری نے بطور اوبزرور امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ ضلع بھر میں کامیابی کے ساتھ اختتام کے بعد چئیرمین سر سید ایجوکیشن مشن ڈاکٹر سرفراز حسین میر نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ ان کا اس امتحان کے کروانے کے پیچھے واحد ایک مقصد ہے کے کسی طرح یہاں کے بچوں کو بڑے امتحانات کے لیے تیار کیا جاۓ تاکہ ہمارے بچے بھی آئی اے ایس اور آئی پی ایس بنیں اور ضلع کا نام دنیا بھر میں روشن کریں آخر پر انہوں نے اپنی پوری ٹیم و ذمہ داران کا امتحان کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا