لفٹینٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما گریونس سیل چرچ لین سرینگر میں تین دسمبر منگلوار کو صبح دس بجے سے دوپہر بارہ بجے تک لوگوں کے مسائل سُننے کیلئے دستیاب رہیں گے ۔ جو وفود اور افراد اپنے مسائل اور مطالبات حکومت کی نوٹس میں لانا چاہتے ہوں وہ اس دن مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کر سکتے ہیں ۔