پنچائیت چکھڑی بن کی عوام بیک ٹوویلیج پروگرام سے نالاں

0
0

انتظامیہ کا پسماندگی کو نزرانہ نذر اندازی کا
ریاض ملک
منڈی- منڈی تحصیل کی پنچائیت چکھڑی بَن سب سے طویل علاقع پر محیط ہے- جہاں نہ ہی روڈ نہ دوسری زندگی کی سہولیات میسر ہیں -جہاں اج بیک ٹوویلیج پروگرام کے لئے ویزٹنگ آفیسر وچند ایک محکمہ جات کے ملازمین بھی پنچائیت گرام سبھاکے پہلے روز شریک رہے-انہوں نے کہا کہ اس وقت اس پسماندہ علاقع کو نزرانہ کے طور پر نزراندازی کیا جارہاہے- انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علاقع کی پسماندہ اور غریب عوام کے مسائیل کو سامنے رکھتے ہوے یہاں کے بنیادی مسائیل پر توجہ دیں اور پہلی فرصت میں اس گاوں کو سڑک کی سہولیات سے روشناس کیا جاے-اس موقع پر عوام نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ چندماہ قبل جو بیک ٹوویلیج پروگرام منعقد ہواتھا ان میں سے کوئی بھی کام موقع پر نہیں ہواہے- جس کی وجہ سے اج عوام نے گرام سبھامیں انے سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوے انکار کردیا- اس حوالے سے محمد یاسین شاہ نے زرایع سے بات کرتے ہوے کہا افسوس باقی پنچائیتوں میں بیک ٹوویلیج پروگرام کے پہلے مرحلہ کے تحت دولاکھ رپیہ واگزار کیا گیا لیکن اس پنچائیت کو وہ بھی نہیں دیاگیاہے- باقی جو مسائیل اس وقت ہم نے لکھاوے تھے وہ بھی ابھی تک پورے نہیں ہوسکے ہیں – انہوں نے کہا اس پنچائیت میں پانچ چھ گاوں ہیں۔لیکن ایک پنچائیت میں پر ہی اکتفاکیا گیاہے- بجلی کا کوئی بھی لائین میں نہیں بجلی کا کوئی لائین مین نہیں انہوں نے کہا کہ اس سے بڑا نقصان کہ ہمارے علاقع کو سڑک نہ ہونے سے ہورہاہے- انہوں نے جلداز جلد روڈ کو بناے جانے کی گزارش کرتے ہوے کہا کہ جو وعدے ہم سے بیک ٹوویلیج اول مرحلے اور اج دوم مرحلے میں ہوے ہیں انہیں انتظامیہ جلد پوراکرے ان کے علاوہ محمد رفیق نے کہا کہ بیک ٹوویلیج پروگرام عوام کے ساتھ ایک ڈھنگوسلہ ہے- اور عوام کو مصروف رکھنے کا ایک زریعہ ہے باقی نہ پہلے مرحلہ سے کچھ حاصل ہوا اور نہ اب دوسرے مرحلہ سے کچھ فائیدہ ہونے والاہے-

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا