ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی نے مختلف سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

0
0

حمایت کے تحت تربیتی پروگرام بہت جلد شروع ہوں گے
سری نگر//ڈائریکٹر جموں وکشمیر انٹرپرینور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ ( جے کے ای ڈی آئی ) طفیل متو نے آج یہاں پانپور کیمپس میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔اُنہوں نے ادارے کی طرف سے مختلف خود روزگار اور انٹرپرینور شپ ڈیولپمنٹ سکیموں کے تحت جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں کشمیر صوبے کے تمام ضلع نوڈل افسران نے شرکت کی۔اس کے علاوہ متعلقہ شیکشنوں کے انچارج افسران بھی میٹنگ میں موجو د تھے۔میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر موصوف نے تمام ضلع افسران پر زور دیا کہ وہ تعلیم یافتہ نوجوانوں تک پہنچنے اور انہیں خود روزگار کے سکیمیں اپنانے کے لئے تمام تر کوششیں عمل میں لائیں۔ میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ ادارہ بہت جلد حمایت سیلف ایمپلائمنٹ سکیم اور یوتھ سٹارٹ اَپ لون سکیم کے تحت تربیتی پروگرام شروع کرے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا