وادی کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹ سٹیلائٹ فون کا استعمال کر نے کا انکشاف 

0
0

پانچ اگست کے بعد ملی ٹینٹ کارروائیوں میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی /سیکورٹی ایجنسیز

سرینگر//یو پی آئی // سیکورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ 5اگست کے بعد وادی کشمیر میں کارروائیوں میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ وادی کشمیر میں انٹرنیٹ سہولیات منقطع ہے سرگرم ملی ٹینٹ سٹیلائٹ فون کا استعمال کر رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 5اگست کے بعد سے وادی کشمیر میں حالات میں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے جبکہ ملی ٹینٹ کارروائیوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے وادی میں سرگرم ملی ٹینٹ سٹیلائٹ فون کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پوری وادی میں ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کئے گئے ہیں تاکہ عسکریت پسندوں کو پنپنے کا موقع فراہم نہ کیا جاسکے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ فی الوقت پوری وادی میں حالات معمول پر ہیں تاہم شر پسند عناصر کی جانب سے حالات کو درہم برہم کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہیں۔ بتا دیں کہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں شمالی کشمیر میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان دو انکاونٹر ہوئے جس دوران تصادم آرائیوں کی جگہ سیکورٹی فورسز نے سٹیلائٹ فون برآمد کرکے ضبط کئے۔ پولیس ذرائع کا اس بارے میں کہنا ہے کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد ملی ٹینٹ حالات کا فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں تاہم اُنہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہر سرینگر کے مضافاتی علاقوں میں پچھلے تین ماہ کے دوران کئی دفعہ کارڈن اینڈ سرچ آپریشن چلایا گیا جس دوران مشکوک افراد کو بھی پوچھ تاچھ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ فی الوقت وادی کشمیر میں 250سے 300کے قریب جنگجو سرگرم ہیں۔ یاد رہے کہ پانچ اگست کے بعد سے جموںوکشمیر پولیس اور فوج نے شہر سرینگر کے کئی علاقوں میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کئے جس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا