ہاکورہ اننت ناگ میں پیش آئے واقعہ سے حکومت کے عوامی رابطہ پروگراموں میں کوئی رُکاوٹ نہیں آئے گی

0
0

پروگراموں میں  چیف سیکرٹری نے غیر اِنسانی ہلاکتوں پر دُکھ کا اِظہا رکیا

سری نگر/  بیک ٹو وِلیج پروگرام کا دوسرا مرحلہ پورے جموں وکشمیر یوٹی میں حکومت کی طرف سے 25؍نومبر سے شروع کیا گیا اور یہ 29؍ نومبر 2019ء تک جاری رہے گا۔ یہ پروگرام جموں وکشمیر کے 4300 پنچایتی حلقوں میں شد و مد سے جاری ہے اور لگ بھگ پانچ ہزار افسروں کو زمینی سطح پر پنچایتی راج اداروں میں تعینات کیا گیا ہے ۔ اس دوران فلیگ شپ پروگراموں اور فلاحی سکیموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔ اس پروگرام کی بدولت دیہی علاقوں میں لوگوں کے معیار حیات میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ پنچایت حلقہ ہاکورہ ۔ اے اینڈ بی میں 26نومبر کو بی ٹو وی پروگرام کے اختتام پر ملی ٹنٹوں نے ایک گرینیڈ داغا اور بے تحاشا فائرنگ کی جس میں محمد رفیع سرپنچ ، شیخ ظہو ر احمد جونیئر ایگریکلچر ایکسٹنشن آفیسر ، منظور احمد پرے ملازم محکمہ آبپاشی اور پیر نور الدین شاہ ملازم آر ڈی ڈی زخمی ہوئے تاہم سید محمد رفیع ، سرپنچ اور شیخ ظہور احمد جونیئر ایگریکلچر آفیسر بعد میں ڈسٹرکٹ ہسپتال اننت ناگ میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔پولیس نے پولیس سٹیشن اننت ناگ میں ایک کیس درج کر کے اس واقعہ میں ملوث افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔ شیخ ظہور احمد جونیئر ایگریکلچر ایکسٹنشن آفیسر جن کا تعلق ایس کے کالونی اننت ناگ سے تھا اپنے پیچھے بیوی ،دو لڑکیوں اور ایک بیٹے کو چھوڑ دیاجبکہ سید محمد رفیع سرپنچ اپنے پیچھے دو بیویوں ، والدہ ، 6بچوں اور ایک گونگے و بہرے بھائی کو چھوڑ گیا ۔ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے ان ہلاکتوں کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے اس واقعہ کو بدقسمتی سے تعبیر کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ اس طرح کی بزدلانہ حرکتوں سے عوام تک پہنچنے اور انہیں دہلیز پر بہتر خدمات پہنچانے کے حکومت کے اقدامات میں کوئی خلل نہیں پڑے گا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ لوگوں کی بہبود کے کام میں مصروف عمل معصوم افراد پر حملے قابل مذمت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے جموں وکشمیر یوٹی میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے حکومت کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔……۲……

……۲…… چیف سیکرٹری نے سوگوار کنبو ں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔اس سلسلے میں آج سول سیکرٹریٹ جموں میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اِن ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کی ہدایات پر چیف سیکرٹری نے ڈویژنل کمشنر کشمیر کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ زخمی ملازمین کو بہترطبی امداد فراہم کیا جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا