موٹاپے اور ذیابیطس قابو کرنے میں بھی بہت فائدے مند ہیں بادام

0
0

احمدآباد،  خصوصی طورپر یہ دل کی بیماری کے لئے بے حد مفید ہے لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ موٹاپا کم کرنے اور ذیابیطس کنٹرول کرنے میں بھی بادام کے فائدوں کا جواب نہیں۔آلمنڈ بورڈ آف کیلی فورنیا کے ہندوستان میں علاقائی ڈائریکٹر سدرشن مجوجدار کی موجودگی میں یہاں ‘‘آج کی بھاگ دوڑ بھرے طرز زندگی سے تال میل بناتے ہوئے صحت مند رہیں’ کے موضوع پر منعقد ایک سیمینار کے دوران مشہور فٹنیس ماہر اور امریکن کونسل آن ایکسرسائز سے سرٹیفائی ویٹ مینجمنٹ اسپیشلسٹ سپنا ویاس اور فٹنیس اور خوراک کے ماہر اور امریکن اکاڈمک آف نیوٹریشن کی سابق طالبہ مادھوری روئیا نے بادام کے استعمال کے فائدے کے ساتھ ہی اس کے بارے میں کئی وہم پر بھی بات چیت کی۔انہوں نے بتایا کہ بادام،وزن کے کنٹرول میں اس لئے بے حد فائدے مند ہے کیونکہ اس کے استعمال سے متناسب اجزائتو ملتے ہی ہیں،کم کیلوری میں ہی پیٹ بھرے ہونے کا احساس ہوتا ہے جس سے زیادہ کھانے کی خواہش پر بھی لگام لگتی ہے ۔اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ایک مطالعے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ بادام خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں بے حد فائدے مند ہے ۔اس طرح یہ ذیابیطس کنٹرول میں بہت فائدے مند ہے ۔دل کے لئے یہ بہتر تو ہیں ہی کیونکہ اس کے استعمال سے خراب کیلسٹرول یعنی ایل ڈی ایل کم ہوتے ہیں اور اچھے کیلسٹرول یعنی ایچ ڈی ایل بڑھتے ہیں جبکہ کیلسٹرول گھٹانے والی دواؤں سے دونوں ہی گھٹ جاتے ہیں۔ایک شخص روزانہ 30گرام بادام کھا سکتا ہے اور اسے صبح کے ناشتے کے ساتھ کھانا سب سے زیادہ مفید ہے ۔ویسے اسے کبھی بھی کھایا جاسکتاہے ۔اپنا وزن ایک ہی سال میں کامیابی کے ساتھ 33کلو تک گھٹانے کے بعد سرخیوں میں آئیں محترمہ ویاس جو کئی کھیل تنظیموں سے بھی بطور فٹنیس اسپیشلسٹ جڑی ہیں،نے بتایا کہ اگر ہری سبزیاں،پھل اور ریشے والی چیزوں کے استعمال اور ورزش کے ساتھ بادام کو بھی اپنے کھانے میں شامل کیا جائے تو وزن کنٹرول ہونے کے علاوہ ذیابیطس کنٹرول کرنے سمیت کئی فائدے ہوسکتے ہیں۔محترمہ روئیا نے بتایا کہ بادام کو چھلکے سمیت کھانا سب سے اچھا ہوتا ہے کیونہ چھلکے میں کئی طرح کے متناسب اجزائہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بادام بھگونے سے بھی اس کے متناسب اجزاء کم ہوتے ہیں حالانکہ یہ پچنے میں تھوڑا آسان ہوجاتا ہے ۔لیکن پورے بادام کو چھلکے کے ساتھ کھانا ہی اچھا ہوتا ہے ۔ہندوستان اور گجرات جہاں ذیابیطس کے مریض زیادہ تعداد میں ہیں اور جہاں جینیاتی وجوہات سے دل کی بیماری کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ،بادام کا استعمال ان کے کنٹرول میں فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا