ڈھاکہ،27نومبر(یواین آئی)بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سال 2016میں دارالحکومت ڈھاکہ کے سفارتی علاقے گلشن میں واقع ہولی ارٹیجن بیکری کیفے میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ معاملے سات دہشت گردوں کو بدھ کو موت کی سزا سنائی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ دہشت گردی مخالف خصوصی ٹربیونل کے جج محمد مجبر الرحمٰن نے سبھی قصورواروں پر 50-50ہزار ٹکا کا جرمانہ بھی لگایا ہے ۔حالانکہ جج نے ایک ملزم ایک ملزم بورو میجان کو بری کردیاگیا۔ سال 2016میں ایک جولائی کو سفارتی رہائش کے درمیان واقع اس کیفے میں ہوئے دہشت گردانہ حملے نے نہ صرف اس ملک کو بلکہ ہندوستان سمیت کئی قوموں کو بھی حیرت میں ڈال دیا تھا۔اس حادثے میں 22لوگ مارے گئے تھے جن میں اٹلی کے نو،جاپان کے سات،ایک ہندوستانی،بنگلہ دیش میں پیداہوا ایک امریکی اور بنگلہ دیش کے دو شہریوں کے علاوہ دو پولیس افسر بھی شامل تھے