لوک سبھا میں تاریخ ساز دن ، وقفہ سوالات میں تمام 20 سوال پوچھے گئے

0
0

نئی دہلی،  لوک سبھا میں بدھ کو وقفہ سوالات میں تمام 20 اسٹارڈاور سپیلمنٹری سوالوں سمیت زبانی جواب دیا گیا۔وقفہ سوالات مکمل ہونے پر اسپیکر اوم برلا اور پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے ایوان کو مبارک باد دی۔ مسٹر برلا نے کہا کہ وہ تمام ارکان اور تمام وزرا کو ان کے تعاون کے لئے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ ایوان میں تمام 20 سوالات کے زبانی جواب ان کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتے تھے ۔ انہوں نے کہا‘‘میں کوشش کروں گا کہ رکن مکمل سوال پوچھیں اور وزیر مختصر اور صحیح جواب دیں’’۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ سوالات میں تمام 20 سوال پورے ہونے کے لئے سبھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ایوان پر سکون انداز میں چلا اس کے لئے وہ سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔پارلیمانی امور کے وزیر مسٹر جوشی نے کہا کہ وہ ایوان کی جانب سے تمام 20 سوال پوچھنے اور جوابات حاصل کرنے کا موقع دیئے جانے اور ایوان کے مؤثر طریقے سے آپریٹ کرنے کے لئے اسپیکر مسڑ برلا کو بھی شکریہ اور مبارکباد دیتے ہیں۔سوال نمبر 121 سے سوال نمبر 140 تک وزیر اعظم کے دفتر، کوئلہ، کامرس اینڈ انڈسٹری، مواصلات، دفاع، الیکٹرانک اورانفارمیشن ٹکنالوجی، خارجہ، قانون و انصاف، کان، پرسونل، پبلک گریوانس اور پنشن، ریلوے ، خلا اور اسٹیٹسٹکس اور پروگرام نفاذ سے متعلق تھے ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر کوئلہ پرہلاد جوشی، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، دفاع کے وزیرمملکت شریپد یشونایک، اعداد و شمار اور پروگرام نفاذ کے وزیر راؤ اندرجیت سنگھ، قانون و انصاف اور مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت سنجے دھوترے ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، ریلوے وزیر سریش سی انگڑي اور کامرس اینڈ انڈسٹری کے وزیر مملکت سوم پرکاش نے سوالات کے جواب دیئے ۔یواین آئی

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا