جموں صوبے میں بیک ٹو وِلیج پروگرام کا دوسرا مرحلہ شد و مد سے عملایا جارہا ہے

0
0

تیسرے دِن افسروں نے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

جموں/  اودھمپور ۔ ڈائریکٹر آف ہارٹیکلچر جموں راج کمار کٹوچ نے آج بی ٹی وی 2کے تحت مانسر پنچایت کا دورہ کر کے لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اس دوران انہوں نے پنچایت راج اداروں کے نمائندوں اور مختلف محکموں کے افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اُن سے کاموں کے حوالے سے فیڈ بیک حاصل کیا۔ انہوں نے کئی سرکاری اثاثوں کا دورہ کر کے جاری پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ گرام سبھا کے دوران لوگوں نے مختلف نوعیت کے مسائل افسروں کے سامنے رکھے جن کا تعلق ضروریات زندگی کے مختلف شعبوں سے تھا۔  دورے کرنے والے افسر نے گرام پنچایت کے ہمراہ یوم آئین بھی منایا اور ملک کے آئین کے تئیں عہد کو دہرایا۔

پونچھ۔

پونچھ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت کئی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی سی پونچھ راہل یادواور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پرموجود تھے۔ پروگرام کے دوران اجوٹ اور کرمارہ حلقوں میں طالبات میں سکول بیگ اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔  ڈی سی پونچھ نے گل پو رمیں گرام سبھا کا انعقاد کیا جہاں لوگوں نے اپنے اپنے مسائل کو اجاگر کیا۔ ڈی سی پونچھ نے لوگوں کو مختلف سکیموں سے روشناس کراتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ سکیموں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ مختلف محکموں کے نمائندوں نے اس موقعہ پر ان سکیموں کو اُجاگر کیا جن سے لوگ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔  اسی طرح کی سرگرمیاں دیگر پنچایتوں میں بھی عملائی گئیں اور نامزد افسروں نے لوگوں کے معاملات کا جائزہ لیا۔ سانبہ ۔ بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوسرے مرحلے دوران آج سانبہ میں بھی کافی گہماگہمی دیکھنے کو ملی جہاں ممبرا سروس سلیکشن بورڈ اور دیگر افسروں نے اپنے اپنے پنچایت حلقوں کا دورہ کر کے دیہی علاقوں کے مسائل کا جائز ہ لیا۔ اس موقعہ پر لوگوں نے زراعت ، باغبانی اور دیگر شعبوں کے مسائل افسروں کے سامنے رکھے۔ افسروں نے لوگوں کے معاملات غور سے سنے یقین دلایا کہ ترجیحی بنیادوں پر انہیں حل کیا جائے گا۔اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری کی طرف سے شروع کی گئی فلاحی سکیموں سے فائدہ اٹھاکر اپنے معیار حیات میں بہتری لائیں۔ اس دوران کئی محکموں اور کسانوں کی طرف سے سٹال لگائے گئے تھے جن میں متعلقین نے کافی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

کٹھوعہ ۔

ضلع کٹھوعہ کے 137پنچایت حلقوں میں بیک ٹو وِلیج  کے مرحلے کے دوران زبردست گہماگہمی پائی گئی ۔ اِن میں سرحدی سب ڈویژن ہیرا نگر بھی شامل تھا جہاں نامزد افسروں نے مقامی لوگوں اور پنچایت کے نمائندو کے ساتھ گرام سبھائوں کے دوران فیڈ بیک حاصل کرنے کے لئے علاوہ ترقیاتی ضروریات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر او پی بھگت نے ڈائریکٹر دیہی ترقی سدھر شن کمار ، جوائنٹ ڈائریکٹر دیہی ترقی جوگندر سنگھ رائے اور اے سی ڈی سکھ پال سنگھ نے جنگلوٹ اور نانن پنچایتوں کا دورہ کیا اور گرام سبھائوں میں ہورہے کام کاج کی نگرانی کی۔اس موقعہ پر مکمل شدہ پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا۔  نانن گائوں میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر کا افتتاح کیا جس کا مطالبہ بیک ٹو ولیج پروگرا م کے پہلے مرحلے کے دوران لوگوں نے کیا تھا۔ اس پروجیکٹ پر سات لاکھ روپے کی رقم خرچ کی گئی ہے۔اسی طرح ڈی ڈی سی نے نانن میں تالاب کو مکمل شدہ کام کا بھی افتتاح کیا۔ سرحد ی سب ڈویژن ہیرا نگر میں نامزد آفیسر ، جوائنٹ ڈائریکٹر صنعت و حرفت ترشالہ کمار ی نے کوٹھا گائوں میں ایس ڈی ایم ہیرا نگر کی موجودگی میں ایک سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں سنگ بنیاد رکھا۔ رام بن ۔ ضلع رام بن کے تین بلاکوں سے تعلق رکھنے والے 26پنچایت حلقوں میں نامزد افسروں نے دوسرے مرحلے کے دوران ترقیاتی سرگرمیاں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے علاقے کے لوگوں کے مسائل سے جانکاری حاصل کی اور ان کے مطالبات کا بھی جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر کئی گرام سبھائیں منعقد ہوئیں جس میں لوگوں سے سڑکوں ، طبی سہولیات ، پینے کے پانی کی دستیابی کے بارے میں فیڈ بیک حاصل کیا گیا۔ نامزد افسروں نے مقامی سکولوں ، طبی اداروں ، آنگن واڑی مراکز ، بینکوں اور سرکار اثاثوں کا معائینہ کیا۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے پی آر آئی کے نمائندوں اور مختلف محکموں کے ورکروں اور معرزشہروں سے بات چیت کیااور گائوں کے مسائل سے جانکاری حاصل کی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے بیک ٹو وِلیج پروگرام میں حصہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا