ڈی سی نے مختلف پنچایتوں کا دورہ کر کے لوگوں کے مسائل سنے
بڈگام/ ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی نے کہا ہے کہ شیخ پورہ گائوں میں ایک بہتر ڈرنیج نظام تعمیر کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں گائوں میں ریلوے ٹریک کے نیچے ایک پُل تعمیر کیا جائے گا۔ اِن باتوں کا اظہار انہوں نے آج شیخ پورہ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت منعقد عوامی دربار کے دوران کیا۔ ڈی سی نے رازوین کا دورہ کر کے مقامی لوگوں ، پنچایت ممبروں اور دیگر متعلقین کے ساتھ بات چیت کی۔ اُنہوں نے بجلی انجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ علاقے میں ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں۔ اُنہوں نے کئی فلاحی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔