نوین چودھری نے ایک میٹنگ کے دوران سیاحتی شعبے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا

0
0

 

جموں/  جموں میں آج پرنسپل سیکرٹری سیاحت نوین کمار چودھری کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران سیاحت سے جڑے تاجروں کے مسائل کا جائزہ لیا۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ صوبے میں تمام رجسٹرڈ ا نجموں کے لئے ایک ہی پلیٹ فارم ہونا چاہیئے۔  ناظم سیاحت جموں دیپکا کے شرما کو ہدایت دی گئی کہ وہ آنے والے سرمایہ کاری سمٹ میں تمام ٹریول اور ٹور آپریٹروں کو شرکت کی دعوت دیں۔ پرنسپل سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ اس صنعت سے جڑے لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیئے ۔ اس موقعہ پر متعلقین نے کئی ایک امور کو اجاگر کیااور انہیں حل کرنے میں انتظامیہ کی مداخلت طلب کی۔ اس موقعہ پر مزید بتایا گیا کہ تمام سالانہ میلوں کا انعقاد کلچر محکمہ کے اشتراک کیا جانا چاہیئے ۔ علاوہ ازیں لگاتار ایف اے ایم دوروں کا بھی انعقاد کیا جانا چاہیئے ۔  میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں توی گالف کورس کو جدیدیت سے ہمکنار کیا جانا چاہیئے اور پورے جموں وکشمیر میں ٹورسٹ ریسپشن سینٹروں کو مزید فعال بنایا جانا چاہیئے ۔ میٹنگ میں متعلقہ محکموں کے افسروں کے علاوہ سیاحتی شعبے سے جڑے مختلف انجمنوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا