جے کے ایس ایس ایم کے زیر اہتمام میلاد النبیؐ کانفرنس

0
0

کانفرنس کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں خصوصاً جموں میں امن اور بھائی چارے کو مستحکم کرنا ہے:شوکت علی چوہدری
لازوال ڈیسک

نگروٹہ؍؍جموں وکشمیر صاف ستھرا موؤمنٹ نے جموں کے شہر نگروٹا میں میلاد النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا اہتمام مذکورہ تنظیم کے چیئرمین مسٹر شوکت علی چودھری نے کیا تھا۔ تقریب کی صدارت مفتی عبدالقیوم نے کی۔اس پروگرام میں ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ، سینکڑوں مومنین ، اس پروگرام میں جمع ہوئے ، نبیؐ کی زندگی اور اسلام کی اقدار کے بارے میں روشنی ڈالی گئیں۔ شوکت علی چودھری نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں خصوصاً جموں میں امن اور بھائی چارے کو مستحکم کرنا اور معاشرے میں پھیلی منشیات کے استعمال سے نوجوانوں کو آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر موجود دیگر اہم شخصیات میں مولانا محمد علی ، مولانا خورشید علی ، مولانا طالب صاحب ، پنچ سلامت علی ، صوت علی ، سابق پنچ مختار علی ، وغیرہ شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا